دودھ کے علاوہ کیلشیم کن چیزوں میں پایا جاتا ہے؟

9/30/2023 10:27
لاہور:(ویب ڈیسک) دودھ میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے، کیلشیم کی کمی سے بال گرنے، ناخن ٹوٹنے اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیلشیم انسانی جسم میں استعمال ہونیوالا ایک انتہائی اہم منرل ہے جو ہڈیوں، دانتوں، پٹھوں اور دل کو صحت مند رکھنے کے علاوہ جسم کو فعال رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ان تمام مسائل سے اپنے جسم کو بچانے کیلئے ہمیں کیلشیم سے بھرپور غذائی اجزاء کا استعمال اپنی روزمرہ کی زندگی میں کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسکی کمی سے ہمارے جسم میں کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
کیلشیم کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں سب سے پہلا خیال دودھ، دہی اور اس سے بنی ہوئی اشیاء کا آتا ہے، انسان کو روزمرہ کی بنیاد پر ایک ہزار ملی گرام کیلشیم کی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور دودھ سے ہمیں صرف 300 ملی گرام کیلشیم ہی ملتا ہے۔
ہم اپنی بقیہ مطلوبہ ضروری مقدار درج ذیل اجزاء کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کر کے پورا کر سکتے ہیں۔
بیج
خشخاش، اجوائن، اور تِل جیسے بیجوں میں قدرتی منرلز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، خشخاش کے ایک چمچ میں 127 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے جبکہ تلوں کے ایک چمچ میں منرل کی مقدار 9 گرام ہوتی ہے۔
چنے
چنوں میں 315 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے اگر آپکو چنے کھانا پسند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اسکا استعمال بھی کافی فائدے مند ہے، آپ اپنی پسند کی ڈش بنا کر ان چنوں کو اس میں شامل کریں یا پھر چنا چاٹ بنا کر گھر والوں کو کھلائیں۔
لوبیہ اور دالیں
لوبیہ اور دالیں بھی ایسی غذائیں ہیں جو ہمارے لئے فائبر، پروٹین اور کچھ نیوٹریئنٹس جیسا کہ پوٹیشیئم، زنک، میگنیشیئم اور کیلشیئم کا قدرتی ذریعہ ہوتی ہیں، انکے باقاعدہ استعمال سے ان نیوٹریئنٹس کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں صحت کیلئے بہت مفید ہوتی ہیں کیونکہ ان میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage