شہر لاہور کے ماتھے کا جھومر: مسجد وزیر خان
Image

لاہور: (سنو نیوز) مسجد وزیر خان، اندرون شہر لاہور کے ماتھے کا جھومر مانا جاتا ہے، مسجد اپنے طرز تعمیر، گلکاری و نقاشی کے نفیس کام کی وجہ سے بے مثل ویکتا ہے۔

مسجد وزیر خان مغل بادشاہ شاہ جہاں کے طبیب خاص، لاہور کے گورنر شیخ علم الدین انصاری المعروف نواب وزیر خان نے تعمیر کروائی تھی اور مسجد ان ہی کے نام سے منسوب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/26/03/2024/latest/74455/

مسجد وزیر خان کا سنگ بنیاد 1634 میں رکھا گیا تھا جبکہ تکمیل 1641 میں ہوئی، مسجد کی عمارت پختہ اینٹوں سے تعمیر کی گئی ہے اور سرخ سنگ مرمر جابجا استعمال کیا گیا ہے۔

Wazir Khan2

مسجد وزیر خان میں داخلے کے دو دروازے ہیں، صدر دروازہ مشرق میں جبکہ دوسرا دروازہ شمال مشرق میں کھلتا ہے، مسجد کا صحن سرخ چھوٹی اینٹ سے بنایا گیا ہے، صحن کے وسط میں وضو کے لیے ایک حوض بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/25/03/2024/latest/74265/

مسجد وزیر خان کے 6 گنبد اور چار مینار ہیں جن کی بلندی 107 فٹ ہے، میناروں پر گلکاری و نقاشی کا نفیس اور دیدہ زیب کام بھی کیا گیا ہے، میناروں کے بالائی حصوں پر چھوٹے دائروی گنبد موجود ہیں، جن پر کلس لگائے گئے ہیں جو دھوپ میں چمکتے ہیں۔

مسجد وزیر خان کے دروازوں اور محرابوں پر عربی و فارسی کی نادر خطاطی بھی کی گئی ہے جو لوگوں کو کی جانب سے بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage