پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ بڑی کمی
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق ہوگا۔  

تفصیل کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ ریلیف مل گیا، نگران حکومت نے یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے جبکہ پیڑول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روہے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 11روپے فی لیٹر سستا کر کے نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی تھی۔

گذشتہ 15 دن میں ڈالر 305 روپے سے کم ہو کر 289 روپے پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پچھلے پندرہ روز میں خام تیل 97 ڈالر تک فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر صارفین کا ریلیف کم ہو جائے گا۔ اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر دیکھتے ہوئے قیمت تجویز کرتا ہے۔

اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی صفر ہے لیکن حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی جبکہ ڈیزل، ہائی آکٹین ملاوٹ والے اجزا اور 95 آر او این (ریسرچ آکٹین نمبر) پیٹرول پر فی لیٹر 50 روپے لیوی وصول کر رہی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 22 سے 23 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کر رہی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار جولائی کے وسط میں کمی کی گئی تھی، جب پیٹرول 9 روپے فی لٹر کم کر کے 253 روپے اور ڈیزل 7 روپے کم کر کے 253 روپے 50 پیسے کا کیا گیا تھا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage