
کراچی :(ویب ڈیسک )موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی انکار ی نہیں ،گذشتہ سال کی طرح رواں سال پاکستان شوبز انڈسٹر ی کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا کیونکہ اس سال بہت سی ایسی فنی شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوئیں جو اپنے آپ میں ایک ادارہ سمجھی جاتی تھیں۔
ماجد جہانگیر
سال کے ابتدا میں ہی پرستاروں کو اس وقت صدمہ برداشت کرنا پڑا جب پاکستان کے مقبول اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر 10 جنوری کو انتقال کر گئے۔ماجد جہانگیر لاہور میں رہائش پذیر تھے کہ ان پر فالج کا حملہ ہوا جس سے وہ جسمانی طور مفلوج ہو گئے تھے ، وہ پانچ سال تک فالج کے ساتھ زندہ رہے۔ اپنے آخری دنوں میں سانس لینے میں تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ماجد جہانگیر کی وجہ شہرت ڈرامہ ففٹی ففٹی تھا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا۔
واسو خان
معروف بلوچی لوک فنکار واسو خان طویل علالت کے بعد سکھر کے ایک ہسپتال میں اس سال فروری میں انتقال کر گئے تھے ،ان کو 2011 میں گلوکارشہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے او کتنے ٹیڑھے، اب تک ہوئے نہ سیدھے‘ گانے سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ بلوچستان کے پسماندہ علاقے جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے واسو خان طویل العمری، غربت اور کوئی باقاعدہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بیماری کا شکار ہو کر گھر تک محدود ہوگئے تھے۔
امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد دس فروری کو 78 سال کی عمر میں ابدی نیند سو گئے،وہ لاہور میں ہونے والے لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لیے آنے والے تھے کہ انہیں اس دوران ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے،امجد اسلا م امجد کی اچانک موت نے انکے مداحوں کو افسر دہ کردیا تھا،انہیں سینکڑوں سوگوراوں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان سپر دخاک کیا گیا۔
ضیا محی الدین
13 فروری کو ضیاء محی الدین اکیانوے برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ بیمار تھے اور ہسپتال میں لائف سپورٹ پر تھے۔ ضیاء محی الدین اپنے آپ میں ایک اکیڈمی تھے۔ انہوں نے پوری لگن اور محبت کے ساتھ فن اور ثقافت کی خدمت کی۔
قوی خان
پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اداکار قوی خان 6 مارچ کو کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔قوی خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کینیڈا میں زیر علاج تھے۔ ساری زندگی پاکستان کا نام روشن کرنے والے اس عظیم ادکار کو اپنی مٹی میں دفن ہونا نصیب نہ ہوا،انہیں اولاد کے اصرار پرکینیڈا میں سپرد خاک کیا گیا۔
طارق جمیل پراچہ
نو اپریل 2023 کو پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے۔ طارق جمیل نے کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا۔ ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم انہوں نے اپنے آخری ایام میں ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔
خالد سعید بٹ
اداکار عثمان خالد بٹ اور عمر خالد بٹ کے والد اور پی ٹی وی کے سابق اداکار خالد سعید بٹ 13 اپریل کو فوت ہوئے۔ وہ ڈی جی نیشنل کونسل آف آرٹس اور ڈی جی لوک ورثہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ملا۔

شعیب ہاشمی
6 مئی 2023 کو پاکستانی اداکار، میزبان، مصنف اور استاد شعیب ہاشمی دنیا کا بھرا میلہ چھوڑ کر ابدی نیند سو گئے۔ اپنے آخری ایام میں وہ کافی بیمار تھے۔ ان کے بیٹے عدیل ہاشمی نے ان کے انتقال کی خبر شیئر کی۔
یعقوب عاطف
گلوکار پانی دا بلبلا سے شہرت پانے والے یعقوب عاطف 12 مئی کو انتقال کر گئے۔ وہ ایک باصلاحیت تجربہ کار پاکستانی گلوکار تھے جو اپنی پرجوش سٹیج پرفارمنس کی وجہ سے مشہور تھے۔
شکیل
انیتس جون 2023 کو پی ٹی وی کے تجربہ کار اداکار یوسف شکیل 85 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ 29 مئی 1938 کو پیدا ہوئے، یوسف شکیل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے بڑے اداکار تھے جنہوں نے عروسہ، انکل عرفی، آنگن سمیت متعدد ہٹ پراجیکٹس میں کام کیا جن میں شہزوری، افشاں اور ان کہی نمایاں ہیں ، شکیل یوسف کا اصل نام یوسف کمال تھا۔
اسد عباس
معروف گلوکار اسد عباس 15 اگست کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔ وہ گردے کی خرابی میں مبتلا تھے اور ایک گردے کی پیوند کاری سمیت متعدد دوسری سرجریز سے گزر چکے تھے۔ اپنے آخری ایام میں وہ کافی بیمار رہے۔ ان کے جگر نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اسد عباس نے متعدد شوز میں عطیات کی درخواست بھی کی۔
شرافت علی بلوچ
اکتوبر 2023 میں علاقائی گلوکار شرافت علی بلوچ اپنے گروپ کے 6 ارکان کے ساتھ سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ وہ ایک کنسرٹ سے واپس آرہے تھے کہ انکی گاڑی حادثے کاشکار ہوکر نہر میں جاگری جس کے باعث شرافت علی ساتھیوں سمیت جان کی بازی ہار گئے۔
حسن عسکری
نامور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 30 اکتوبر کو فوت ہوئے۔دسمبر میں نامورموسیقار استاد حسین بخش گلو اور استاد بدرالزما ن کا انتقال ہوا۔ دونوں شخصیات موسیقی کی دنیا میں اکیڈمی کا درجہ رکھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/29/12/2023/entertainment/61955/404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage