پنجاب میں 115 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

11/29/2023 7:14
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبے بھرمیں 115 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14 ہزار53 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6375 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گذشتہ روز 68 نئے مریض سامنے آئے۔
رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2619 مریض رپورٹ ہوئے، گذشتہ روز 4 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، گوجرانوالہ میں رواں سال ڈینگی کے کل 1479 مریض رپورٹ ہوئے اور گذشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
ملتان میں رواں سال ڈینگی کے کل 1354 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 818 مریض جبکہ گذشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 4 اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے، قصور، نارووال، سرگودھا، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/25/11/2023/latest/56077/
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 128 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 91 مریض زیرعلاج ہیں ۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage