ایلون مسک کا غزہ کو انٹرنیٹ فراہمی کے فیصلے سے یوٹرن
11/29/2023 4:44
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) ایلون مسک نے اپنے ایک فیصلے پر یوٹرن لے لیا ہے، ایلون مسک نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے، ایلون مسک نے اسرائیل کے دورے کے دوران غزہ کو سٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسرائیل کو دورہ کیا اور وہاں جنگی حالات کا جائزہ لیا، اسرائیلی حکام کیجانب سے ایلون مسک کو جنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
ایلون مسک نے اسرائیلی وزیرکمیونیکیشن کی درخواست پر اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو سٹار لنک کے ذریعے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنےکا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ اس جگہ کا دورہ کیا جہاں 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا۔
ایلون مسک کے دورے کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایکس ہینڈل سے متعدد پوسٹس میں معلومات دی گئی ہیں۔ اس کے مطابق مسک نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ آج صبح ‘کافر عزا’ نامی کبوتز کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں 7 اکتوبر بروز ہفتہ ہونے والے قتل عام کی مبینہ جگہ دکھائی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے غزہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل کی غزہ پر بدترین بمباری سے مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہو گیا تھا جس سے غزہ کا انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ غزہ میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں کو سٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جائے گی۔
ایلون مسک کا یہ بیان ایک امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کی ایکس پر کی گئی پوسٹ پر آیا۔ اس سے قبل برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زملط نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں غزہ میں موجود اپنے خاندان سے کئی گھنٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کامیابی نہیں مل رہی، تمام مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع ہے۔Starlink will support connectivity to internationally recognized aid organizations in Gaza. [ComStar]
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage