وائرل میم میوزک “موئے مورے “کیا ہے ؟
Image

لاہور:(ویب ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا پر ایک ہی آواز سننے کو مل رہی ہے اور وہ ہے "موئے مورے"،یہ میوزک پاکستان ،بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی میمز کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے لیکن بہت سے لوگ اس بات سے انجان ہیں کہ یہ گانا حقیقت میں کون سا ہے اور اسے کس گلوکار نے کس زبان میں گایا ہے ۔

موئے مورے اصل میں سربیا سے تعلق رکھنے والی سنگر تِیا دورا کے گانے ’جینم‘ یا ’زینم‘ کے بول ہیں جو کے مِیمز کی زینت بن چکے ہیں۔یہ گانا سربین زبان کا ہے جس میں ’موئے مورے‘ کا مطلب ’میرا سمندر، میرا سمندر‘ بنتا ہے۔8 ماہ قبل یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے تِیا دورا کے اس گانے کو اپنے اصلی ٹائٹل زینم کی بجائے موئے مورے سے پہچان ملی ہے جسے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ (58 ملین) مرتبہ دیکھا جا چکا ہے

۔ٹک ٹاک اور انسٹاگرام رِیلز پر ’موئے مورے‘ کو استعمال کر کے خوب ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔کتنی دلچسپ بات ہے کہ 8 ماہ قبل اپلوڈ کیے جانے والے گیت کو مزاحیہ ریلز کی وجہ سے شہرت ملی اور پھر لوگوں کو گانے کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اصل میں کس گلوکار کا ہے،

ماضی میں بہت سے گیت محض انسٹاگرام اور فیس بک پرمزاحیہ ریلز کی وجہ سے مقبول ہوئے جن میں پاکستانی گلوکار بلال سعید کا گانا"آدھی آدھی رات " ہے جس میں شامل اداس سر ایک طویل عرصے تک میمز کا مرکز بنا رہا،اس اداس سر کی وجہ سے اصل گانے کو لوگوں نےسنا اور اسے پسند کیا۔اسی طرح بہت سے انگریزی گانے بھی ہیں جنہیں اپنے میوزک اور بول کی وجہ سے میمز میں شامل کیے جانے کا موقع ملا اور یوں وہ لائم لائٹ میں آئے جس میں سنوپ ڈاگ کا ٹھگ لائف سمیت کئی دیگر گیت ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage