میچ میں آسٹریلیا نے پچ کو اچھی طرح سے سمجھا: رمیز راجا
Image
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، نامور تبصرہ نگار اور وائس پریزیڈنٹ سنو نیوز رمیز راجا کا پروگرام سپورٹس آن میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گذشتہ روز کے میچ میں آسٹریلیا نے پچ کو اچھی طرح سے سمجھا، اچھی ٹیم یہی ہوتیں ہیں جو دوبارہ اٹھتی ہیں نیچے سے اوپر آتی ہیں، مقابلہ کافی جاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ کیویز نے 200 تو 20 اوورز میں ہی کر دیا تھا، آسٹریلیا کیخلاف نیوزی لینڈ نے اچھی فائٹ کی، اچھی ٹیموں سے سیکھنا چاہیے ہر لحاظ سے، چاہیے بیٹنگ ہو یا فیلڈنگ ہو یا پھربائولنگ ہی کیوں نہ ہو، ٹیم کے کپتان کو دیکھنا ہے کہ کون کتنی ویلیو رکھتا ہے کس کو کس جگہ پر کھیلانا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دوسری ٹیموں کے کھلاڑی آگے نکلتے جا رہے ہیں، مجھے تو لگتا ہے کہ پاکستان کو واپس پیچھے جانا پڑے گا دوبارہ سے اپنی غلطیوں کو دیکھ کر اپنے آپکو بہتر بنانا ہو گا ۔ سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت ٹی 20 کرکٹ کھیلی ہے اس کا اثر تو پڑنا ہی تھا ون ڈے کی پرفارمنس پر، کیونکہ ون ڈے میں ٹیسٹ اور ٹی 20 دونوں کے کھلاڑی موجود ہوتے ہیں، ٹی 20 کے بعد پلیئرز کے ٹرینگ میتھڈ بہت تبدیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا میں پاکستان اور سری لنکا نے اپنی گیم کو ٹھیک نہیں کیا ہے جبکہ انڈیا نے بہت کچھ سیکھا ہے، انڈین ٹیم ایک لیگ آئی پی ایل کے علاوہ سارہ فوکس اپنی نیشنل گیم پر رکھتی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ یہاں کیا ہوتا ہے کہ سیزن کھیلنے کے بعد جو گیپ ملتا ہے اس میں کھلاڑی کو ٹرینگ کرنی ہوتی ہے اپنی گیم کو مزید ٹھیک کرنے کیلئے جبکہ یہاں کھلاڑی اس وقت میں دوسری لیگز کھیلنے میں مصروف ہو جاتے ہیں جو کہ سرا سر غلط ہے، یہاں بورڈ کو چاہیے کہ اس نے کس طرٖح کھلاڑیوں کو لیکر چلنا ہے۔ خٰیال رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے گذشتہ میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔ دھرمشالہ کے ہماچل پردیش سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رن کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بنا سکی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage