خیبرپختونخواہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
Image

پشاور:(سنوانویسٹی گیشن سیل)خیبرپختونخواہ حکومت کو ہوش آگیا،سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گریڈ 17 اور 18 کی دو ہزار 125 اسامیاں طویل عرصہ سے خالی ہیں۔صوبہ بھر کی خالی آسامیوں میں 1525 سبجکٹ سپیشلسٹس اور 496 ہیڈماسٹر ز کی ہیں ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سوات میں سب سے زیادہ 235 ، بونیر 223 ، اپر دیر 141 اور مانسہرہ میں 129 اسامیاں خالی جبکہ ایبٹ آباد، نوشہرہ ، شمالی وزیرستان اور کرم میں گریڈ 17 اور 18 کی کوئی آسامی خالی نہیں ہے۔

محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ صوبہ بھر میں انگلش کے سبجکٹ سپیشلسٹس کی 142، بائیولوجی 158، ریاضی 144 اور معاشیات کے 142 اسامیاں خالی ہیں۔پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خالی آسامیوں پر بھرتی کی لئے حکومت نے مرحلہ وار رابطے کی منظوری دی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage