ایشیاء کپ: پاکستان اور بھارت کے مابین میچ بارے برُی خبر
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے بارے میں برُی خبر سامنے آ گئی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پالی کیلے میں 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والا میچ بارش کی نظر ہوسکتا ہے، میچ کے دوران 80 فی صد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونیوالے اس اہم ٹاکرے کا بہت بے صبری سے انتظار ہے، پااکستان اور انڈیا کے مابین سری لنکا کے پالی کیلےسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایشیاء کپ کا آغاز شیڈول کے مطابق 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاء کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیاء کپ کے 13 میچوں کے لیے 4 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں 9 میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں 3 اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17 ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں 59 سے شکست دی تھی، افغانستان کے خلاف تینوں میچ جیت کرپاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلےنمبر پر پہنچ گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage