صدر پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ارشد بٹ کے خلاف تحقیقات میں نیا موڑ
Image

لاہور: (سنو انویسٹی گیشن ایل) لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اثرو رسوخ رکھنے والے صدر پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ارشد بٹ کے خلاف تحقیقات میں نیا موڑ آگیا۔ ستاون ہزار ماہانہ تنخواہ لیکن جنوری تا اگست اکائونٹ میں ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔ الجنت لیبارٹری کےنام سے پرائیویٹ لیب اور کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے بھی شواہد مل گئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے سروسز اسپتال میں ڈان سمجھے جانے والے ملازم ارشد بٹ کی گذشتہ پانچ سال کی بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے مطابق صدر پیرا میڈیکل اسٹاف ارشد بٹ کی ماہانہ تنخواہ 57 ہزار جبکہ گذشتہ 8 ماہ کے دوران پنجاب بینک کاہنہ برانچ میں موجود اکائونٹ میں ایک کروڑ 11 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

ارشد بٹ کے نام پر ایک کمرشل پراپرٹی ، موروثی ظاہرکیاگیا18 کنال 18 مرلے رقبہ اور بیگم کے نام دومکان ہیں ۔ انویسٹی گیشن میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشد بٹ نے سروسزاسپتال کے قریب ہی شادمان کے علاقہ میں الجنت لیبارٹری بھی بنا رکھی ہے۔ سروسزاسپتال کا ورک چارج ملازم عبدالصمد سروسز اسپتال ٹیسٹ کیلئے آنے والے مریضوں کو گھیر کر الجنت لیبارٹری لے آتا ہے۔

الجنت لیبارٹری میں لئے جانے والے نمونہ جات واپس سروسزاسپتال بھجوا کر لیب سے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ سالہاسال سے سروسز اسپتال سے بڑے پیمانے پر مفت ٹیسٹ کروا کرمریضوں کو رپورٹ دے کر رقم بٹور لی جاتی ہے۔

ارشد بٹ کو چند روز قبل سروسز اسپتال سے اینٹی کرپشن نے اندراج مقدمہ کے بعد گرفتار کرلیاتھا۔ ارشد بٹ نے سروسز اسپتال میں پرچی، اوپی ڈی سمیت مختلف شعبہ جات میں من پسند ورک چارج ملازمین بٹھا رکھے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق صدر پنجاب پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ارشد بٹ نے ایم ایس، ڈی ایم ایس کی جعلی مہریں بھی بنا رکھی تھیں۔ ڈیوٹی سے مستقل غیر حاضر رہنے والے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے کے الزامات پر بھی ارشد بٹ کے خلاف چھان بین کی جارہی ہے۔

مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس ،معذوری کے جعلی سرٹیفکیٹس کیلئے بھی بھاری رشوت لی جاتی رہی۔ سروسزاسپتال میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کیلئے بھی لاکھوں روپے رشوت لی جاتی رہی۔

پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ارشد بٹ نے سروسز اسپتال کے دو کمروں پر قبضہ کرکے انتظامیہ کو ایسوسی ایشن کے بل بوتے پر یرغمال بنا رکھاتھا۔ صدر پنجاب پیرامیڈیکل اسٹاف پر غیر قانونی پارکنگ،کنٹین اور سرکاری کوارٹرز پر قبضہ کروانے کا بھی الزام ہے۔

اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کو ارشد بٹ کے موبائل فون سے اہم نوعیت کا ریکارڈ مل گیاہے۔ تفتیشی ٹیم نے سروسز اسپتال میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیگر عملہ کی نشاندہی کیلئے سمز کے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage