محمد عامر نے بابر اعظم سے متعلق بڑی بات کہہ دی
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری سابق کپتان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے بابر اعظم سے کسی قسم کی ذاتی دشمنی کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم ایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کی سنچری اور شاندار شاٹس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ اسے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کھیلنا چاہیے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/28/02/2024/pakistan-super-league-9/71170/ محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے جس طرح اپنی آخری اننگز میں شاٹس کھیلے ہیں اگر وہ پاکستان ٹیم کے لیے بھی ایسے ہی کھیلیں تو قومی ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم نے 26 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے، اس دوران بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز شاندار اننگز کھیلی تھیں، جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ بابر اعظم پشاور زلمی کے لیے کھیل رہے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage