پاکستان دنیا کے سستے ترین ممالک کی صف میں شامل
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر چل پڑا، معاشی اعداد و شمار اور مہنگائی سے متعلق اعشاریے جاری کرنے والے عالمی ادارے نے پاکستان کو دنیا کے سستے ترین ممالک کی صف میں شامل کر دیا۔ ورلڈ اسٹیٹسٹکس ویب سائٹ نے نئی رینکنگ جاری کر دی جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی ضروریات زندگی، اشیائے خورونوش، رہائش اور کرائے شہریوں کی قوت خرید میں ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کمی کا امکان اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی عالمی شماریات ڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو رہنے کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 کے دوران وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 398 فیصد، شام میں 252 فیصد، لبنان میں 139 فیصد، ترکی 47.83 فیصد، مصر 36.5 فیصد جبکہ پاکستان میں 26.89 فیصد رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور غیرملکی سرمایہ کاری سے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج اور برآمدات میں مثبت رحجانات سامنے آئے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage