سونے کی قیمت میں اضافہ
Image
کراچی:(سنو نیوز) سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، 24 قراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 218400 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 187243 روپے کا ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 2033 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ گذشتہ روز بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں بھی سونا مہنگا ہو گیا تھا، فی تولہ سونا 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا۔ دس گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوا تھا، عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2030 ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ خیال رہے کہ انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 29 پیسے کی کمی ہوئی، امریکی ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 35 پیسے ہوگیا ہے، گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازپر تاریخ رقم ہوئی ہے، 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، انڈیکس 408 پوائنٹس اضافے سے 60219 کی بلند سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/28/11/2023/latest/56587/ کل سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 692 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس 59779 پر ٹریڈ کر رہی تھی، اس سے قبل 100 انڈیکس 59 ہزار 45 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 312 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 360 روپے کا ہو گیا، امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78.40 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 76.70 روپے کا ہوگیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار ہے تاہم اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 13 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پونے دو روپے کمی کے بعد 286 روپے 50 پیسے پر آ گئی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage