اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم

11/28/2023 7:31
لاہور:(سنو نیوز) اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر اعظم خان پر عائد کردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔
کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف میچ میں پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔ اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4۔کی خلاف ورزی کی تھی، امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔
واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔
اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نیشنل ٹی 20 کرکٹ لیگ میں میچ کے دوران بیٹ پر اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کا جھنڈا لگانے پر بیٹر اعظم خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔ اعظم خان پر جُرمانہ گذشتہ روز اتوار کو ’لاہور ریجن بلیوز‘ کے خلاف میچ کے دوران کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/28/11/2023/latest/56638/
میڈیا کے مطابق اعظم خان پر اُن کی میچ فیس کا 50 فیصد حصہ بطور جُرمانہ عائد کیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان پر کیے گئے جُرمانے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کی جانب سےاس خبر کے دُرست ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
ایک صحافی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اعظم نے نیشنل ٹی20 میچ کے دوران اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگایا تھا۔‘ کراچی وائٹس کے بیٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے کپڑوں اور کرکٹ ایکوئپمنٹ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی اور ’غیر منظور شدہ لوگو‘ کا استعمال کیا اور ’سیاسی پیغام‘ دیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage