جعلی ویڈیوز اور تصاویر روکنے کیلئے سونی کا فون میں اہم فیچر دینے کا امکان

11/28/2023 4:25
جاپان:(ویب ڈیسک) الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور سمارٹ موبائل فون بنانے والی دنیا کی مشہور و معٖروف ملٹی نیشنل کمپنی سونی کیجانب سے اپنے نئے آنیوالے ’ایکس پیریا‘ سیریز میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیمرے میں اہم فیچر دیے جانے کا امکان ہے۔
ٹیک اطلاعات کے مطابق سونی اپنے موبائل فون ’ایکس پیریا ون سکس‘ اور سیریز کے دوسرے فونز کے کیمرے میں ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر پیش کرے گی۔
اس وقت سونی کیجانب سے متعارف کرائے گئے نئے ماڈیول کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بھی ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر دیا گیا ہے جسکے تحت صارفین ہر تصویر یا ویڈیو میں اپنا خصوصی دستخط شامل کر سکیں گے ۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ اس طرح کوئی بھی کسی کی تصاویر یا ویڈیوز کو چوری بھی نہیں کرپائے گا۔
ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر سمارٹ موبائل کے کیمروں کو ازخود شامل ہوگا تاہم ممکنہ طور پر صارفین اپنی مرضی سے سگنیچر کو تبدیل کر سکیں گے،ممکنہ طور پر مذکورہ سگنیچر ہر نکالی گئی تصویر اور بنائی گئی ویڈیو پر ازخود آجائے گا۔
سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے کیمرے ٹیکنالوجی کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سونی اپنے ’ایکس پیریا‘ سیریز کے نئے فون کب تک متعارف کرائے گی تاہم ممکنہ طور پر انہیں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیش کردیا جائے گا، سونی کے موبائل فونز کو انکے کیمرا ٹیکنالوجی کیوجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/25/09/2023/technology/gadgets/44703/
خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایپل آئی فون 16 سیریز کے لیے افواہیں اور لیک پہلے ہی منظر عام پر آ چکے ہیں، جس میں A18 بایونک چپ سیٹ کے چاروں ماڈلز میں ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ آئی فون 15 لائن اپ میں A16 بایونک چپ سیٹ کے مقابلے میں ایک بڑا اپ گریڈ ہوگا۔
ایپل نے آئی فون 15 سیریز کا آغاز کر دیا ہے۔ اس بار فون کے تمام ماڈلز میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کافی خوش ہیں۔ لیکن ہر کوئی اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ ایپل اگلے سال اپنی آئی فون 16 سیریز میں کیا نئی تبدیلیاں لائے گا۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage