حوالہ ہنڈی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون، رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 499 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 500 مقدمات درج کر کے 711 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،61 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل ہونے پر مقدمات درج کیے گئے۔رواں سال کے دوران کے پی زون نے 333, لاہور زون نے 79, گجرانوالہ زون نے 24, فیصل آباد زون نے 67, ملتان زون نے 53 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اسلام آباد زون نے 26, کراچی زون نے 77, حیدرآباد زون نے 32 اور بلوچستان زون نے 20 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

برآمد کی گئی کرنسی میں 799060 امریکی ڈالر، 38 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل،برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 67 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل۔ ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں/مارکیٹوں/ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage