ایشین گیمز: ہاکی میں ازبکستان کو بدترین شکست، پاکستان فاتح
Image
لاہور:(سنو نیوز) چین میں ایشین گیمز کا میلہ سجا ہوا ہے، قومی ہاکی ٹیم کی ایونٹ میں پیش قدمی جاری ہے۔ ہاکی میں ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے ازبکستان کو 2 کے مقابلے 18 گولز سے پچھاڑ دیا۔ پول اے کے میچ میں گرین شرٹس نے 11 فیلڈ گول جبکہ 7 پینلٹی کارنرز کو گولز میں تبدیل کیا۔ چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت بنا لی اور پے در پے گول سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے خلاف میچ میں ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے تین، تین ، عمر بھٹہ اور عبد الرحمان نے دو، دو جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تین پول میچز میں اب تک ٹوٹل 34 گول سکور کرچکی ہے۔ دوسری جانب ٹیبل ٹینس ویمن سنگلز میں حور فواد ہمت ہار گئیں،ویمن سنگلز میں پاکستان کی حور فواد کو چائنہ کی سن ینگشا نے چاروں شانے چت کردیا، میچ کا سکور چار صفر رہا۔ خیال رہے کہ ایشین گیمز میں سکواش میں پاکستان مینز ٹیم نے سکواش میں انڈیا کو دو ایک سے شکست دیکر ایشین گیمز سکواش کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے انڈیا کیخلاف میچ میں ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے میچز جیتے ہیں، ایشین گیمز سکواش میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا۔ پہلے معرکے کے لیے پاکستان کے نور زمان اور انڈیا کے ابھے سنگھ آمنے سامنے آئے، 51 منٹ تک جاری رہنے والا مقابلہ نور زمان نے تین ایک سے جیتا، انکی کامیابی کا سکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا۔ جبکہ سکواش کے دوسرےمقابلے میں عاصم خان اور ساروو گھوشال آمنے سامنے تھے، اس میچ میں انڈین پلیئر نے پاکستان کے عاصم کیخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے عاصم کیخلاف ساروو کی فتح کیساتھ مقابلہ ایک۔ایک سے برابر رہا جسکے بعد فیصلہ کن معرکے میں ناصر اقبال نے مہیش منگونکر کو شکست دی۔ انڈیا کے ناصر اور مہیش کے درمیان میچ 58 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی پلیئر نے تین۔ایک سے کامیابی حاصل کی۔ فیصلہ کن معرے میں ناصر کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13، 9-11 اور 8-11 رہا۔ قبل پاکستان نے سنگاپور کو بھی تین۔صفر سے شکست دی تھی جبکہ گذشتہ روز پاکستان نے نیپال اور قطر کے خلاف مقابلے جیتے تھے۔ آخری گروپ میچ میں پاکستان آج جمعرات کو کویت سے مقابلہ کرے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage