ٹِک ٹاک کا ویڈیو کے دورانیے میں اضافے کا اعلان
Image
بیجنگ:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مقبول ترین ایپ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک نے اپ لوڈ کی جانیوالی ویڈیو زکے دورانیے کو 15 منٹ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز ٹِک ٹاک انتظامیہ کیجانب سے 15 منٹ ویڈیو اپ لوڈ فیچر کی آزمائش کے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے، کمپنی نے ساتھ ہی کچھ صارفین کیجانب سے نئے فیچر کے متعلق موصول ہونے والے ٹوٹیفکیشن کےبارے میں بھی بتایا ہے۔ سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نیوارا نے اپنی تھریڈز پوسٹ میں ٹِک ٹاک سے موصول ہونیوالے نوٹیفکیشن کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کا ٹائٹل ’اپ لوڈ لونگر ویڈیوز‘ تھا۔ اس نوٹیفکیشن میں لکھا گیا تھا کہ اب صارفین 15 منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کریں، یہ بات یقینی بنائیں کہ آپکی ایپ اپ ڈیٹ ہے اور پھر اپنی ایپ یا ڈیسک ٹاپ سے ٹِک ٹاک ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔ بائٹ ڈانس کی ذیلی کمپنی ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنی ویڈیو کے دورانیے میں اضافہ کر رہی ہے، 15 سیکنڈ کی ویڈیو سے شروع ہونیوالی ایپ نے ویڈیو کے دورانیے کو پہلے ایک منٹ تک بڑھایا پھر اس ایپ نے صارفین نے تین منٹ تک اور فروری 2022 میں یہ دورانیہ 10 منٹ تک کر دیا گیا تھا۔ تاہم ابھی کمپنی کا کہنا ہے کہ 15 منٹ کی ویڈیو فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اسکے صارفین کیلئے اجراء کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے صارفین کو خوشخبری سنا دی، ایکس نے صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ایکس پر فیس بک، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور واٹس ایپ جیسا فیچر پیش کیا گیا ہے، اس سے قبل ایکس پر آڈیو یا ویڈیو کال فیچر کو پیش نہیں کیا گیا تھا تاہم ایلون مسک کیجانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کرنیکااعلان کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے حکومت کا بڑا اعلان ابتدا میں مئی 2023 میں یہ خبر آئی تھی کہ ایکس پر ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر کو پیش کیا جائیگا اور اب ایلون مسک نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا ابتدائی ورژن متعارف کروایا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ٹوئٹر کو ایکس کا نام دینے کے بعد ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ پلیٹ فارم کو ایک سُپر ایپ میں تبدیل کرنیکا ارادہ رکھتے ہیں جس میں پیغام رسانی اور سوشل نیٹ ورکنگ کے ساتھ ساتھ رقم کی منتقلی کے فیچرز کو بھی پیش کیا جائے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو ایپ کی سیٹنگ میں جا کر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کو سلیکٹ کرکے آن کرنا ہوگا، اب جسے کال کرنی ہے اسکے میسج میں جا کر فون آئکن کو کلک کرنا ہوگا جو آپکی سکرین کے اوپر کی طرف دائیں کونے میں موجود ہوگا اور آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کر کے کال کر سکتے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage