
کراچی :(ویب ڈیسک ) نیشنل ٹی20 کرکٹ لیگ میں میچ کے دوران بیٹ پر اظہار یکجہتی کے لیےفلسطین کا جھنڈا لگانے پر بیٹر اعظم خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔اعظم خان پر جُرمانہ اتوار کو ’لاہور ریجن بلیوز‘ کے خلاف میچ کے دوران کیا گیا۔
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق اعظم خان پر اُن کی میچ فیس کا 50 فیصد حصہ بطور جُرمانہ عائد کیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان پر کیے گئے جُرمانے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کی جانب سےاس خبر کے دُرست ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایک صحافی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اعظم نے نیشنل ٹی20 میچ کے دوران اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگایا تھا۔‘ کراچی وائٹس کے بیٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے کپڑوں اور کرکٹ ایکوئپمنٹ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی اور ’غیر منظور شدہ لوگو‘ کا استعمال کیا اور ’سیاسی پیغام‘ دیا۔
We all are hating PCB for action against Azam, but I think they opted for this being a signatory to ICC regulations (which apply on all official cricket) because the game was on TV. Azam displayed the same flag in previous games (non broadcas), nobody said anything earlier. https://t.co/UJm8UEWWoV
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 26, 2023
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ’کراچی ریجن وائٹس‘ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور ریجن بلیوز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس ہدف کے تعاقب میں ’کراچی ریجن وائٹس‘ کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 154 رنز بنا سکی اور پانچ رنز سے میچ ہار گئی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage