پولیو کے خاتمے کیلئے قومی مہم کا آغاز

11/27/2023 7:49
لاہور:(سنو نیوز) پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کا انعقاد پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا جا رہا ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی، بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔
مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں، لاہور میں 14 ہزار پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں، لاہور میں 20 لاکھ 85 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال نے کہا ہے کہ بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، مثبت ماحولیاتی نمونوں، پولیو کیسوں کے تناظر میں مہم کا انعقاد کیا جا گیا ہے، مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جائے گا، مہم کا مقصد پولیو وائرس کے پھیلاو کو رکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب تین سالوں سے پولیو سے پاک ہے، پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں، صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے گی، داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں گے، ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں، پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔
دوسری جانب پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13 ہزار آٹھ سو 59 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6260 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گذشتہ روز 47 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2613 مریض رپورٹ ہوئے، پنڈی میں گذشتہ روز 5 نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1450 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 14 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1339 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گذشتہ روز ایک نئے ڈینگی مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 68 مریض زیر علاج ہیں،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیر علاج ہیں ،ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage