ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

11/27/2023 5:04
کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جا ری ہے، اضافے کے بعد انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 692 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس 59779 پر ٹریڈ کر رہا ہے، اس سے قبل 100 انڈیکس 59 ہزار 45 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 312 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 360 روپے کا ہو گیا، امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78.40 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 76.70 روپے کا ہوگیا ہے۔
گذشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار ہے تاہم اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 13 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پونے دو روپے کمی کے بعد 286 روپے 50 پیسے پر آ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/26/11/2023/latest/56319/
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے پچاس پیسے رہی تھی، گذشتہ دنوں کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو مشکل میں ڈالے رکھا، انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کی طرف اپنی پرواز جاری رکھی تھی، معیشت کی ساکھ بحال ہونے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے بعد سٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس نے آج انسٹھ ہزار کی ایک اور حد بھی عبور کر لی۔
خیال رہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 31 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک اورپاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور ، تھائی لینڈ اورجنوبی مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 420.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage