پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز دہشتگردی کا ایک افسوس ناک واقعہ ہوا ہے۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی ہی رہتی ہے، ہم نے اسی طرح دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/27/03/2024/pakistan/74498/ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ہدایات لینے کا وقت دے دیں۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں آپ کی رضا مندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاورق نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر عملدرآمد کروا کے جلسے کی اجازت دیدیں۔ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔ پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ہم اب 6 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نا ہو۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage