لاہور چوہنگ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد قتل
Image

لاہور: (سنو نیوز) چوہنگ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد قتل ، ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ قتل ہونے والوں میں حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین اور فہد شامل ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ موقع سے پانچوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین شہزاد اعوان کے ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی ہلاک ، ایک کزن اور ایک ملازم ہلاک ہوا۔ جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ایس پی صدر انویسٹی گیشن احمد زنیر چیمہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ 2پارٹیوں میں پراپرٹی تنازعہ کا شاخسانہ ہے، ملزمان کے بہت قریب ہیں۔ انویسٹی گیشن فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ادھر لاہور پولیس نے چوہنگ میں ہونے والے 5 افراد کے قتل کا سراغ لگا لیا ہے۔ زمین کے تنازع سے شروع ہونے والی خاندانی دشمنی کے نتیجہ میں یہ افراد قتل ہوئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگالیا ہے۔ ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے4 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چوہنگ میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورسے رپورٹ طلب ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے ۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے ۔ سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage