سیکیوٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،8 دہشت گرد ہلاک
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔

ہلاک دہشت گرد وں سے بڑی تعداد میں گولہ او ر بارود برآمد کیا گیا،ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی حملے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےا کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ 6 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دشمنوں کیساتھ جوانمردی سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے اہم ترین آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجہ میں تین دہشت گرد جہنم واصل جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت چار جوانوں شہادت کا مرتبہ حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/23/11/2023/latest/55895/

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی عمر 43 سال اور تعلق اسلام آباد سے تھا۔ شہدا میں نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔ نائیک خوشدل خان شہید کی عمر 31 سال، تعلق لکی مروت ، نائیک رفیق خان شہید کی عمر 27 سال، تعلق چارسدہ جبکہ لانس نائیک عبدلقادر کی عمر 33 سال اور تعلق مری سے تھا۔

واضح رہے کہ 4 نومبر کی صبح دہشتگردوں نے پاک فضائیہ کی میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر حملہ کیا جسے مستعد اور چوکس سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میانوالی ائیر بیس پر بزدلانہ اور ناکام دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

دہشتگردوں کے ناکام حملے میں فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جن طیاروں کو نقصان پہنچا وہ پہلے ہی پرانے ہونے کی وجہ سے کام سے باہر تھے۔

پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کا فیلڈ کورٹ مارشل کر کے سزائیں سنا دیں گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کا پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔

فلیڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے دونوں سابق افسران کو فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ سزا فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے منفی کام کرنے پر سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا۔ میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجا کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی۔ سنائی گئی سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے عادل راجا کے جھوٹے الزامات پر بلیوورلڈ سٹی نے بھی قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا تھا۔ بلیو ورلڈ انتظامیہ نےعادل راجا کیخلاف لندن میں قانونی کارروائی کیلئے لیگل فرم ہائر کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/26/10/2023/pakistan/50762/

سنو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے عادل راجا کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر اس کیخلاف قانونی چارہ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ہم نے اس سلسلے میں برطانیہ میں لاء فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

چودھری سعد نذیر نے کہا کہ یہ بڑی شرمندگی کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص جو خود ماضی میں پاک فوج کا حصہ رہا، اس نے پاکستان میں اچھا وقت اور زندگی گزاری لیکن اپنی حرکتوں کی پاداش میں اسے فوج سے فارغ کر دیا گیا تھا۔بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ فوج سے نکالا گیا یہ شخص عادل راجا اس کے بعد بیرون ملک چلا گیا اور چند شرپسند عناصر جن کا تعلق گذشتہ حکومت سے تھا، ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

چودھری سعد نذیرکا کہنا تھا کہ ایسی غیر ملکی ایجنسیاں جو کبھی بھی پاکستان کی سالمیت پر راضی نہیں ہوئیں، لیکن انشا اللہ ان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ اللہ پاک ہمارے ملک کو تاقیامت قائم رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عادل راجا پاکستا ن کیخلاف سازش میں شریک ہے۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ یوٹیوبرعادل راجا کے جھوٹے الزامات کا جواب دینے کے لیے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جعل ساز ملک دشمن یوٹیوبر کے خلاف برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کہا کہ اگر ان کے پراجیکٹس میں حاضر سروس فوجیوں کی سرمایہ کاری ہے تو ثبوت دکھاؤ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بتاؤ،اگریہ الزامات ثابت ہوئے تو پوری بلیو ورلڈ انتظامیہ ڈی چوک پر گردن کٹوا لے گی نہیں توشرم سے ڈوب مرنا۔

سعد نذیر نے ویڈیو پیغام میں عوام کے سامنے اس سازش کا پول کھولا کہ چند مسلمان ممالک کو چھوڑ کر بیشتر مسلم ممالک اس وقت تباہی کا شکار ہیں، پاکستان کے خلاف سازشوں کو پاک فوج نے قربانیں دے کر ناکام بنایا اب غیر ملکی ایجنسیاں عادل راجا جیسے لوگوں کی مدد سے پاکستانی عوام کو استعمال کر رہی ہیں،جس طرح نو مئی کو کیا تاکہ پاکستان کی ترقی کو روکا جا سکے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage