آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق،100 سے زائد مویشی ہلاک
Image

ننگر ہارکر:(ویب ڈیسک )تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔بارش کے دوران تحصیل چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا شامل ہیں۔

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی،مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہوائوں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہوائوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لسبیلہ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

نوکنڈی، چاغی،دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی اورمکران میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان اور بہا ولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/25/11/2023/latest/56109/

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کی پیشگوئی کی ہے، کراچی میں موسم آج بھی خشک رہے گا ، مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ائیرکولیٹی انڈکس کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ملتان شہر اور گردونواح موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،ملتان ،شہر کے نواحی علاقے سموگ کی لپیٹ میں ہیںجبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھا گیا گیا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ،مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں جزوی سمارٹ لاک ڈاون کا دوسرا روز جاری ہے، سمارٹ لاک ڈاون لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کیا گیا، انتطامیہ نے احکامات پر مکمل عمل درامد کروایا ہے۔

سکول کالجز، یونیورسٹیز بند رہی جبکہ مارکٹیس ،جمز 3 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہے، لاہور کا ائیر اندیکس 236 ،پنڈی بھٹیاں کا 215، گوجرانوالہ کا 226، ننکانہ کا 200 رہا، دیگر اضلاع میں ماسک کی پابندی بھی کروائی گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage