کرکٹ کھیلنے پر لڑائی،45 سالہ شخص بے دردی سے قتل
Image

لاہور:(ویب ڈیسک )لاہور کے علاقے گجر پورہ چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلنے پر شہری کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق پینتالیس سالہ ناصر بٹ کو ملزمان نے بلے کے وار کر کے قتل کیا۔اہلِ خانہ کے مطابق ناصر بٹ کے بچوں کی ملزمان سے کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہوئی۔

ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد پر بلے کے وار کیے۔پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ادھر شہر میں بچیوں کے اغوا کا سلسلہ بھی نہیں تھم سکا ہے۔ تھانہ ہنجر وال کے علاقے سے سے فرسٹ ایئر کی طالبہ اغوا ہو گئی ہے۔ طالبہ کو مبینہ طور پر اکیڈمی سے واپس جاتے اغوا کیا گیا۔

اریبہ نامی طالبہ کے اکیڈمی سے جاتے ہی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریبہ دوستوں کے ساتھ اکیڈمی سے واپس گھر جارہی مگر وہ نہیں۔

تھانہ ہنجر وال میں طالبہ کے والدمحمد ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/23/11/2023/latest/55891/

پولیس نے رائیونڈ کے علاقے سے 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد محسن ، دانیال اور ساحل حسین شامل ہیں۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔جبکہ ہنجروال کے علاقے سے مبینہ طور پر ایک طالبہ اغوا ہو گئی ہے۔

ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے چھنی گئی ایک عدد موٹر سائیکل، 15 عدد ڈبہ بند موبائل اور ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔

ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 2 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 457وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چور شہر کے مختلف علاقوں میں18 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے۔ ڈاکوؤںنے اسلحہ کےزور پر مختلف مقامات سے 24افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر62شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ 61موٹرسائیکلیں چوری،3 موٹرسائیکلیں چھین لیں،2 کارچوری،5 دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی281 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ناجائز اسلحہ کے 39منشیات کے مقدمات درج کیے گئے۔ آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ نے 79اشتہاری اور174عدالتی مفروران کو بھی پکڑ لیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage