پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
Image
کراچی:(سنو نیو) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ خاصی بیتر رہی، رواں ہفتہ سٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخ ساز کاروباری ہفتہ رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 2023 پوائنٹس اضافے کے بعد 59086 کی حد بھی عبور کر گیا۔ رواں ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 59502 رہی تھی جبکہ 100 انڈیکس کی کاورباری ہفتے میں کم ترین سطح 56738 ر ہی تھی، معاشی ساکھ کی بحالی اور پاکستان کے کنٹری رسک پریمیم میں غیر معمولی کمی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دی، اس ہفتے بھی سٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کی طرف سفر جاری رکھا۔ بازار میں ایک ہفتے میں 3.65 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 105 ارب روپے ر ہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 268 ارب روپے اضافے سے 8549 ارب روپے رہی۔ پانچ روز کے کاروباری سیشنز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2023 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا، انڈیکس نے 58 اور 59 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں کو ایک ہی ہفتے میں عبور کر لیا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 59 ہزار 86 پوانئنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈرز نے رواں ہفتے 105 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر 90 کروڑ ڈالر یعنی 268 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا، کاروباری حجم 3 ارب 65 کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 550 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/25/11/2023/latest/56170/ گذشتہ روز کرنسی مارکیٹ میںروپیہ دباؤ کا شکار ہے تاہم اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 13 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پونے دو روپے کمی کے بعد 286 روپے 50 پیسے پر آ گئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے پچاس پیسے رہی تھی، گذشتہ دنوں کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو مشکل میں ڈالے رکھا، انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کی طرف اپنی پرواز جاری رکھی تھی، معیشت کی ساکھ بحال ہونے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے بعد سٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس نے آج انسٹھ ہزار کی ایک اور حد بھی عبور کر لی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage