امام الحق کا نکاح ہوگیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

11/26/2023 4:39
لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کا اپنی قریبی دوست انمول محمود کیساتھ گذشتہ روز نکاح ہو گیا، قومی بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر 2023 کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔
مہندی کے بعد 23 نومبر 2023 کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جہاں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی، گذشتہ رات 25 نومبر کو نکاح کی تقریب ہوئی جسکی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئرکیں۔
فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج اتوار 26 نومبر کو پھول نگر میں ہوگی، قومی کرکٹرز سمیت اہم سیاسی، سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
نکاح کی تقریب میں دلہن انمول محمود نے سلور اور گولڈن رنگ کی کڑھائی سے بنی ہلکی گلابی رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا، خوبصورت جیلوری کیساتھ انمول محمود دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ دوسری جانب بلے باز امام الحق نے ہلکی سبز رنگ کی شیروانی کیساتھ میچنگ جوتے اور پگڑی پہنی ہوئی تھی، جوڑا نکاح کی تقریب میں خوبصورت دکھائی دے رہا تھا۔View this post on Instagram
امام الحق نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انمول محمود کو جیون ساتھی ہونے کیساتھ بہترین دوست بھی قرار دیا ہے، انہوں نے لکھا کہ آج ہم نہ صرف جیون ساتھی بن گئے ہیں بلکہ ہماری دوستی مزید مضبوط ہوگئی ہے جسکی بنیاد ہماری محبت کی کہانی ہے۔ امام الحق نے مزید کہا کہ آج میں نے نہ صرف بہترین دوست سے شادی کی ہے بلکہ آپکے دل میں اپنا ہمیشہ کیلئے گھر بنا لیا ہے، اس محبت کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور یہی دوستی سب سے بڑی نعمت ہے۔View this post on Instagram
اوپنر بلے باز نے نئے سفر کے آغاز کیلئے کہا کہ امید ہے کہ یہ سفر محبت، خوشیوں اور نہ ختم ہونیوالے حسین خوابوں سے بھرپور ہوگا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ کرکٹر نے نکاح کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ خیال رہے کہ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، پھول نگر میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سہرا بندی ہوئی، دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کیے۔ دلہا فہیم اشرف کُلا اور سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ دلہن لینے لاہور سے نارووال پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا والہانہ استقبال کیا، فہیم اشرف کو سسرال کیجانب سے تحفے میں کار بھی دی گئی۔View this post on Instagram

404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage