حکومت نے بیف پر پابندی لگا دی

11/26/2023 4:07
روم:(ویب ڈیسک) حکومت نے بیف پر پابندی لگا دی، اٹلی کی حکومت نے لیبارٹری میں تیار شدہ بڑے گوشت کی فروخت اور درآمد پر مکمل طور پابندی عائد کر دی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اطالوی وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ نے کافی مہینوں کی بحث کے بعد نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے مطابق ملک میں لیبارٹری میں تیار کردہ بیف پر پابندی ہو گی۔
فرانسسکو لولوبریگیڈا کا مزید کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور اس قانون کو توڑنے والے پر 60 ہزار یوروتک کا جرمانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اٹلی کی پاک روایات اور زرعی شعبے میں ملازمتوں کا تحفظ ہے۔
خیال رہے کہ اٹلی کیجانب سے لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت پر پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب جرمنی اور سپین سمیت دیگر ممالک مصنوعی گوشت کی پیداوار کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی عوام کو لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت کھانے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/02/07/2023/latest/29969/
انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق امریکی کے محکمۂ زراعت نے 2 کمپنیوں کو باضابطہ طور پر لیبارٹری میں مصنوعی گوشت تیارکرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ گوشت لیبارٹریوں میں جانوروں سے نہیں بلکہ انکے خلیوں سے بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق تیار کیا گئے گوشت کو سٹورزاور دکانوں تک آنے میں ابھی کافی وقت لگے گا تاہم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس گوشت کو پہلے کچھ ہوٹلوں ،ریسٹورینٹس میں چیک کیا جائے گا، اس گوشت کو بڑے سائز کے بائیو ری ایکٹرز میں غذائی اجزاءاور جانوروں کے خلیوں کے استعمال سے تیار کیا جائے گا۔
لیبارٹریوں میں بنائے گئے گوشت کو کمپنیاں جمع کرکے پروسیسنگ لائن میں بھیج دیتی ہیں۔ ایک کمپنی نے بتایا کہ لیبارٹری میں گوشت تیار کرنے کیلئے جانوروں کے سیلز کو فرٹیلائزڈ مرغی کے انڈے سے جمع کرتے ہیں پھر ان خلیات کومحفوظ کرکے کم از کم 10 سال تک استعمال کر سکتے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage