پاکستان اسٹیل پاکستانی معیشت پر بوجھ بن گئی
Image

کراچی :(ویب ڈیسک ) منافع میں چلنے والی پاکستانی اسٹیل معیشت پر بوجھ بن گئی، بند حالت میں بھی پاکستان اسٹیل پر سالانہ 30 ارب روپے کے اخراجات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری نجکاری ڈویژن نے جواد پال نے انکشاف کیا کہ بند اسٹیل پر سالانہ 30 ارب روپے کے اخراجات آرہے ہیں،پاکستان اسٹیل کو نجکاری کے لیے پیش کی گیا تاہم کوئی کوئی خریدار نہ ملنے کے باعث اسے نجکاری کی فہرست سے خارج کردیا گیا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے چیف فنانشل آفیسر نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اسٹیل ملز کی جانب سے حکومت پاکستان سے 110 ارب روپےکا قرض لیا جس کے بعد حکومت کو سالانہ 18 ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے جارہے، سالانہ تنخواہوں کی مد میں 2.5 ارب روپے کے چارجزجبکہ سالانہ پانچ ارب روپے کے یوٹیلیٹی چارجز ہیں۔

سیکریٹری نجکاری ڈویژن کے مطابق گذشتہ مالی سال اسٹیل ملز کے نقصانات 206 ارب روپے تھے، اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر درکار ہیں، 1.1 ملین ٹن پیداوار سالانہ کیلئے 58 کروڑ ڈالر سے زائد درکار ہیں، سالانہ تیس لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage