
کراچی:(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کیطرف سے درآمدات پر پابندیوں میں نرمی کرنے سے گذشتہ ماہ موبائل فونز کی امپورٹ میں 76 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ سال اگست میں 13 ارب 92 کروڑ روپے کے فون درآمد ہوئے تھے لیکن امپورٹ میں 76 فیصد اضافے کے بعد اب 32 ارب 71کروڑ روپے کے فون امپورٹ کیے گئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2023 میں 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کیے گئے جب کہ جولائی میں 19 ارب 14 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
اگست 2023 میں موبائل فونز کی امپورٹ پر 11 کروڑ 13 لاکھ اور جولائی 2023 میں موبائل فونز پر 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔
گذشتہ مالی سال 136 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔
دوسری جانب تین ماہ بعد ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آ گئی ہے، اگست 2023 میں گاڑیوں کی فروخت میں بہتری رہی ہے، ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی کے مقابلے اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں 7 ہزار 579 گاڑیاں مجموعی طور پر فروخت ہوئیں۔
جولائی میں 5 ہزار 92 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں، سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد کی نمایاں کمی رہی ہیں۔
اگست 2022 میں 11 ہزار 789 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، مالی سال 2023-24 کے 2 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 47 فیصد کی نمایاں کمی رہی ، 2 ماہ کے دوران 12 ہزار 671 گاڑیاں فروخت کی گئیں ہیں ۔
سال 2022 کے اسی عرصے کے دوران 23 ہزار 714 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage