مٹی سے بنی دنیا کی سب سے بڑی خوبصورت ترین مسجد
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک مالی میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی سے بنی مسجد واقع ہے،1240 میں بنی مسجد اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے ٹمبکٹو کی شان بڑھا رہی ہے۔

یوں تو ہرمسجد اللہ کی کبریائی، اس کے جاہ وجلال اور تقدس کی علامت ہے لیکن دنیا کی کچھ مساجد اپنے طرز تعمیر کے سبب منفرد مقام رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/25/03/2024/latest/74265/

مالی کے شہرٹمبکٹو میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی اور گارے سے بنی مسجد واقع ہے۔

مٹی سے بنی مسجد 1240 کے فن تعمیر کی شاہکار ہے، اس مسجد کی دیواریں کچھی اینٹوں کی ہیں، جن پر گارے کا لیپ کیا گیا ہے۔

Malli Mosque

مسجد کی دیواروں پرجا بجا لکڑی کے بلاکس نصب ہیں، مٹی سے بنے مینار اور محراب مسجد کی شان ہیں، مسجد کا ڈیزائن پرانی طرز کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/03/2024/latest/73313/

مسجد کی تعمیر میں استعمال کی گئی کچی اینٹیں گرمی کی حدت کو روکتی ہیں اور ماحول کو ٹھنڈا رکھتی ہیں، ہرسال جب بارشیں ہوتی ہیں تو یہاں کے مکین مسجد کی دوبارہ سے لپائی کرتے ہیں۔

Malli Mosque1

مسجد کی لپائی میں بچے بڑے سب ہی بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہیں، مٹی سے بنی دنیا کی اس بے مثال مسجد میں 2000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage