سائفر کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس ٹرائل کیخلاف سابق وزیر اعظم چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ جس طرح سے فرد جرم عائد کی گئی قابل قبول نہیں، ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی جائے پہلے دستاویز فراہم کرے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں پتا ہی نہیں کس بنیاد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے تو ٹرائل کیسے ہوگا؟ وکیل نے کہا کہ ضروری ہے کہ عدالت مداخلت کرے، ہم نے آپ کو ہی بتانا ہے کہ جج صاحب پراسس کو تو فالو کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے چارج کے اوپر لکھا انہیں کاپیز فراہم نہیں کی گئیں۔ سلمان صفدر نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹرائل کورٹ کو گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالتی عملے کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت عالیہ نےدرخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کی ہدایت کی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage