سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم ملائشیاء پہنچ گئی
Image
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 27 اکتوبر تا 4 نومبر ملائشیاء کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے جانے والے 11 ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں شرکت کیلئے گذشتہ رات براستہ دوحہ قطر ، ملائشیاء پہنچ گئی۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 27 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے مابین 1:05 منٹ پر کھیلے گی، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ 3:05 بجے، تیسرا اور پول کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائشیاء کے ساتھ 5:34 بجے کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ شامل ہیں ، پول بی میں بھارت،ملائشیاء، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے معروف کوچ رویلمنٹ آلٹیمنز کی بطور کنسلٹینٹ خدمات حاصل کی تھیں، رویلمنٹ آلٹیمنزجونیئر ایشیا کپ کے لیے بحیثیت کنسلٹنٹ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ رویلمنٹ آلٹیمنز کی خدمات صرف جونیئر ایشیا کپ کے لیے حاصل کی گئی تھیں، جونیئرایشیاء ہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا گیا، جونیئرایشیاء ہاکی کپ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پول اے میں پاکستان، انڈیا، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تائی پے شامل تھیں، پول بی میں کوریا , ملائشیا،عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سے محروم واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدداران کو سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں معطل کیا گیا تھا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری حیدر حسین سمیت دیگر عہداداران کے معطلی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی کھیل کی بہتری کے لیے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کے لیے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائیگا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا، ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور منیجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری حیدر حسین تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage