بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
Image
لاہور:(سنو نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،ملک بھرمیں پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بانی پاکستان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا قائد اعظم کے 147 ویں یوم ولادت پر کہنا تھا کہ پوری قوم بانی پاکستان کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد کرتی ہے، قائداعظم محمدعلی جناح آج بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد کوخراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ان کےاصولوں پرعمل کریں۔ 1895 میں انہوں نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی اور بمبئی واپس آ کر باقاعدہ طور پر وکالت کا آغاز کیا— فوٹو: فائل قائداعظم محمد علی جناح نے 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں محمد علی جناح نے آنکھ کھولی،ابتدائی تعلیم سندھ مدرسۃ الاسلام سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان جامعہ بمبئی سے پاس کیا بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن بھی گئے۔ قائدِ اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرأت، ان تھک محنت، دیانت داری، عزمِ وہمت ، حق گوئی کا بے مثال نمونہ تھی، برصغیر کی آزادی کے لیے بابائے قوم کا مؤقف مکمل واضح تھا، کانگریس اور انگریز سرکارکوئی بھی ان کو اپنی جگہ نہ ہلا سکا ۔ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد قائداعظم نے اپنے شب و روز مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری کیلئے وقف کر دیے— فوٹو: فائل سال 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد قائد اعظم نے اپنے شب و روز مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں لگا دئے ۔ ان ناقابل فراموش جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا۔ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کر برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ Fatima Jinnah ❤ | Pakistan fashion, Pakistani dress design, Fashion سال 1895 میں قائدِ اعظم محمدعلی جناح نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی اور بمبئی واپس آ کر باقاعدہ طور پر وکالت کا آغاز کیا۔ 1896 میں محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی لیکن کچھ عرصے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/25/12/2023/pakistan/61268/ سال 1913 میں قائدِ اعظم محمدعلی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور علیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا۔ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد قائداعظم نے اپنے شب و روز مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری کیلئے وقف کر دیے۔ Fouder of Pakistan Quaid-i-Azam Muhammad Ali Jinnah with Fatima Jinnah – Paki Mag بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔ آزادی کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11 ستمبر 1948 کو ملت کا پاسبان دار فانی سے کوچ کرگیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage