کیا دسمبر میں جی میل اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو جائیگا؟

11/25/2023 5:32
نیویارک: (ویب ڈیسک) کیا دسمبر میں جی میل اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو جائیگا؟، گوگل کیجانب سے سوشل میڈیا پلیت فارم جی میل کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ دسمبر 2023 میں تمام غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کیلئے تمام غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہونگے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا، 30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر صارف کیجانب سے جی میل اکائونٹس کو استعمال نہ کیا گیا تو پھر اسکا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائیگا اور پھر صارف کی اس اکائونٹ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی، اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کریگا تو کمپنی کیجانب سے مکمل طور پر اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس پر اشتہارات کی کمائی کا طریقہ کار تبدیل کرنیکا اعلان کردیا ہے، گوگل کا کہنا ہے کہ نئے طریقے سے اشتہارات چلانے والے صارفین کی کمائی بہتر ہوگی، گوگل کیجانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر نئے سال 2024 کے موقع پر گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کردیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کیجانب سے ڈیسک ٹاپ پر بھی ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت ویب سائٹس پر اشتہارات دکھانے والے افراد اور کمپنیوں کو ’کلک‘ پر پیسے ملتے ہیں جبکہ نئے طریقے کے تحت صارفین کو اشتہارات کو ویب سائٹس پر آویزاں کرنے یا دکھانے پر پیسے ملیں گے، جسے ’امپریشن پیمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
’پر امپریشن پیمنٹ‘ کا مطلب یہ ہے کہ ویب سائٹس مالکان کو ہر امپریشن یعنی پیج ویو پر پیسے ملیں گے، عام طور پر گوگل ایک ہزار پیج ویوز کے حساب سے پیمنٹ فراہم کرتا ہے، تاہم بعض ویب سائٹس میں پیج ویوز کی تعداد کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
ابھی تک گوگل ایڈ سینس پر ’پر کلک پیمنٹ‘ کا طریقہ رائج ہے، یعنی ویب سائٹس مالکان کو گوگل اس وقت پیمنٹ ادا کرتا ہے، جتنی بار ان کے پیج کو کلک کیا جاتا ہے لیکن نئے طریقے کے تحت ویب سائٹ کے کسی بھی حصے یا پیج پر اشتہار نظر آنے پربھی پیسے ادا کیے جائیں گے۔
نئے طریقے کے تحت ویب سائٹس مالکان کو کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑے گی، گوگل اپنے خود کار نظام کے تحت اشتہارات کو ویب سائٹس پر آویزاں کریگا،گوگل نے واضح کیا ہے کہ نئے طریقہ کار کے پیش نظر اگرچہ آمدنی آسان اور بہتر ہوجائے گی لیکن ویب سائٹس مالکان کی کمائی کے حصے میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage