پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان

11/25/2023 6:01
اسلام آباد: (سنو نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حکومت نے نیاطریقہ اپنا لیا۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے خط جاری کیا گیا ہے۔
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے ایسے فیصلے نہ کئےجائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔
ملکی قرضوں کا حجم کم کیاجائے: آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ
یاد رہے کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے آئل انڈسٹری کو انوینٹری کی صورت میں نقصانات اٹھانا پڑتے تھے۔
آئل انڈسٹری کو نقصانات سے بچانے کیلیے قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ کم کرکے 15 روز کر دیا گیا، جس کو مزید کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس طرح انڈسٹری کو نقصانات سے مزید بچایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی قرضوں کا حجم کم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جائزہ مشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ پاکستان پر قرض کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے، پاکستان کوادائیگی کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، قلیل مدت قرض کو طویل مدت میں تبدیل کیا جائے اور ا ن کی ادائیگی کیلئے ٹیکس محاصل کو بڑھایا جائے، اس وقت ٹیکس محصولات کا 70 فیصد قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ریونیو ہدف کو جی ڈی پی کے 15 فیصد تک لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے قرض کی ری پر وفائلنگ پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومت کومرکزی بینک سے قرض لینے اور حکومتی کمپنیوں کو زر ضمانت فراہم کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage