پاکستانی توانائی کمپنی کا چینی کمپنی کیساتھ بڑا معاہدہ
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پائیدار اور ماحول دوست بنا نے کیلئے پاکستانی کمپنی دیوان انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ نے چین کی معروف سولر کمپنی جنکو سولر کیساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس مشترکہ معاہدے کے ذریعے کمپنیاں 200 میگاواٹ کے جدید ترین شمسی ماڈیولز کی خریداری کیساتھ گرین انرجی سلوشنز کی تلاش کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ملک کی معروف ترین توانائی کمپنی دیوان انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری دونوں کمپنیوں کیلئے ایک ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ وہ شمسی توانائی کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور پائیدار توانائی کے ذرائع کیطرف عالمی منتقلی میں حصہ ڈالنا ہے۔ جنکو سولر کے ساتھ شراکت داری کے علاوہ دیوان انٹرنیشنل پاکستان میں ہواوے فیوڑن سولر ، ٹرینا سولر سیل سی او سی ایچ بیٹری کا مجاز ڈیلربھی ہے۔ دوسری جانب نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اگلے 3 برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور یہ ملک کا واحد شعبہ ہے جو معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے۔ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں اسٹریٹجی رپورٹ کے اجرا کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی اہم حکمت عملی کا اعلان کردیا اور کہا کہ اس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالرز تک بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی واحد شعبہ ہے جو پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے، اس شعبے کو فعال کرنے اور محکمانہ رکاوٹیں دور کرنے میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا مرکزی کردار ہے اور یہ کونسل پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کر رہی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage