قومی دستے کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے اہم اجلاس
Image

لاہور:(سنونیوز)انٹرنیشنل گیمز میں قومی دستے کی ناقص کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں پنجاب کی 20 کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی،ہر ایسوسی ایشن نے میڈل نہ جیتنے کی وجوہات اور اس کا پس منظر بتایا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل، تجاویز اور سپورٹس کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی سپورٹس نے اجلاس میں کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہدزمان بولے کہ پسند اور ناپسند کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا،میرٹ پر سلیکشن سے ہی سپورٹس ترقی کرے گی،سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات کررہے ہیں،ایسوسی ایشن اپنا سالانہ سپورٹس کیلنڈر مہیا کریں گی۔ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشنز کو کھیلوں کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی،سالانہ سپورٹس کیلنڈرز نہ دینے والی ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن ختم کر دی جائے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage