لاہور:نوجوان کو زندہ جلانے والے ملزمان گرفتار
8/25/2023 12:48
لاہور:(سنونیوز) لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں نوجوان کو زندہ جلانے کے واقعہ میں اہم پیش رفت، فیصل ٹاؤن پولیس نے مقتول حیدرعلی کو جلانے والے فرحان اس کی اہلیہ آمنہ اور بھائی کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول حیدر علی آن لائن سامان فروخت کرتا تھا ،اس دوران حیدر علی کی آمنہ کے ساتھ دوستی ہوگئی ۔دوستی ہونے کے کچھ ہفتوں بعد آمنہ نے علی حیدر کو ملاقات کے لیے گھر بلایا تاہم اسی دوران فرحان بھی گھر پہنچ گیا ۔
فرحان نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر حیدر علی کو اغوا کیا اور لاہور سے باہر لے جاکر مانگا منڈی کے قریب شامکے بھٹیاں میں لے لے جا کر زندہ جلا دیا۔
واقعے کا مقدمہ فیصل ٹاؤن تھانہ میں حیدر کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage