کیا آپ ناشتے میں سیب کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟
Image

سیب کے فوائد کے بارے میں اکثر بات کی جاتی ہے لیکن اکثر ماہرین صحت اس پھل کو خاص طور پر ناشتے میں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

ہم نے اکثر یہ کہتے سنا ہے کہ اگر آپ روزانہ ایک سیب کھائیں تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اسی لیے اکثر ماہرین غذائیت اس کو تجویز کرتے ہیں۔ اس پھل کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسے صبح ناشتے میں ضرور کھایا جائے۔

عام طور پر پاکستان میں لوگ ناشتے میں تیل دار اور غیر صحت بخش غذا کھاتے ہیں جو صحت کے لیے بالکل بھی اچھی نہیں ہے۔

دل رہے گا صحت مند

سیب آپ کی شریانوں کو پلاک سے بھرنے سے روکتا ہے جو کہ دل کی شریانوں کی بیماری کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سیب کے چھلکے میں فینولک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے خون میں خراب کولیسٹرول جمع نہیں ہوتا اور آپ دل کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔

فالج سے بچاؤ

بہت سی تحقیقوں سے پتہ چلتا ہے کہ سیب کھانے سے آپ کو فالج اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگرچہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ اسے روک دے گا لیکن خطرہ ضرور کم ہو جائے گا۔

توانائی میں اضافہ

اگر آپ صبح اپنی ورزش مکمل کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ ناشتے کے مینو میں ایک سیب ضرور شامل کرنا پسند کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ورزش سے پہلے ایک سیب کھانے سے آپ کی قوت مدافعت اور توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزن کم ہوگا

وزن بڑھنا ایک بڑا مسئلہ ہے یا یوں کہہ لیں کہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ اگر آپ وزن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں سیب ضرور کھائیں، کیونکہ اس پھل میں نہ ہونے کے برابر چکنائی ہوتی ہے اور فائبر کی موجودگی وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage