عمران خان میرے لیڈر ہیں: صدر مملکت عارف علوی
Image

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پاکستانی قوم کی حمایت حاصل ہے، وہ وطن دوست اور میرے لیڈر ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات نجی ٹیلی وژن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی تحریک انصاف یا ان کے چیئرمین عمران خان کا نمائندہ نہیں ہوں لیکن اس جماعت سے وابستہ افراد اپنی بات تک نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس کے متعدد کارکن اور رہنما گرفتار ہیں، حتیٰ کہ فلسطین معاملے پر بھی ان کو احتجاج کرنے نہیں دیا جا رہا، وہ اگر ایسا کرتے ہیں تو ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

پاکستان میں الیکشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مجھے اعتماد نہیں کہ جنوری 2024ء میں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہو جائے گا لیکن اعلیٰ عدلیہ نے اس پر نوٹس کیا ہے تو امید ہے کہ اس بارے میں وہ کوئی مناسب فیصلہ کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے۔ آصف علی زرداری کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ہی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔ اس کے علاوہ پی پی پی نے خواتین کے حقوق کی بھی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شروع سے ایسی لابی کا وجود رہا ہے جو جمہوریت کو بیکار سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس، ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ماضی میں لائے گئے ریفرنس پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، انہوں نے عوامی سماعتوں کی شروعات کی ہے، میں اس حوالے سے ان کو سراہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی ، اس طرح ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اس کیساتھ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آگے بڑھنے کا راستہ کھلنا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے جس میں تمام جماعتوں کو حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔

صدرمملکت عارف علوی کا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی جماعت بیانیے کی تلاش کر رہی ہے، اب پاکستانی عوام نے ان کو اپنا بیانیہ دیدیا ہے۔ایک سروے میں پاکستان کے 70 فیصد افراد نےکہا ہے کہ تمام پولیٹیکل پارٹیز جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، جس میں عمران خان بھی شامل ہیں۔ نواز شریف اور ان کی جماعت کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اس بیانیے کو آگے لے کر چلیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیس، الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس جاری

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage