اسلام آباد:(ویب ڈیسک )نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے بروقت فیصلوں کے شاندار نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ایس آئی ایف سی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ ایک اہم پالیسی شامل کی ہے، جس کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے اکاؤنٹ میں برآمدی آمدنی کا 50 فیصد ڈالر میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ اس رقم سے بغیر کسی پابندی کے اپنے بین الاقوامی اخراجات کرسکیں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آئی ٹی کمپنیاں اپنے ڈالر وطن واپس لانے لگی ہیں، جس کے نتیجے میں نومبر میں ملک کی برآمدی آمدنی میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔
ڈاکٹر سیف نے امید ظاہر کی کہ اس شرح سے چند ماہ میں ملک میں آئی ٹی کی برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں 10 ارب ڈالر کی آمدنی کی طرف ہمارا سفر بلند سطح کی طرف گامزن ہے۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ مثبت نتائج سے مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب ملنے کی توقع ہے ، جس سے پورے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فائدہ ہوگا۔
اس سے قبل حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی۔ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، وزیرمذہبی امورانیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/23/12/2023/latest/61009/نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیارکردہ موبائل ایپ سےعازمین حج کیلئےتمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی ۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی۔ چاہتے ہیں جب حجاج میدان عرفات پہنچیں تو وزیر مذہبی امور اور آئی منسٹر اور انکی ٹیم کو دعائوں میں یاد رکھے۔
انیق احمد کا کہنا تھا کہ موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے۔ حج سے قبل اس میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔ موبائل ایپ ایک مرتبہ انسٹال ہونے کے بعد آف لائن کام کرے گی ۔ حجاج کی رہنمائی کیلئے شارٹ کلپس تیار کر کے حجاج کو موبائل ایپ کے ذریعے بھجوائیں گے۔
جبکہ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات شامل ہیں۔ عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage