یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیس کتنی ہوگی؟ جانیے
Image
لاہور:(سنو نیوز) یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اضافے کے پیش نظر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد از جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں روزانہ 9 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں، یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافہ ہوگا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک کروڑ لائسنس بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راوی پل کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، زیرالتوا منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، کوشش ہے تمام جاری منصوبے مکمل کرکے جائیں ،شاہدرہ اور امامیہ کالونی پل بھی جلدبنیں گے۔ دوسری جانب سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کے مطابق یکم جنوری 2024 سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ لائسنس کی فیس ایک ہزار روپے ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/18/04/2023/latest/18746/ عمارہ اطہر کامزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے رہیں گے، شہری اپنے نزدیکی لائسنس دفاتر جا کرلائسنس سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورزکیخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage