انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
Image
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد امریکی ڈالرکا بھاؤ 285 روپے ہے۔ گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 461 پوائنٹس اضافے کے بعد 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 461 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 631 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 58 ہزار 899.84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئندہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈالر ملنے کی توقع، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ترسیلات سے متعلق مثبت اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ 22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔ اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔ 3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage