
کراچی :(سنونیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دوسرے روز بھی سستا ہوا، انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت دس پیسے اضافے کے بعد285روپے 37پیسے پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت50 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے پچاس پیسے رہی۔گذشتہ دنوں کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو مشکل میں ڈالے رکھا، انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کی طرف اپنی پرواز جاری رکھی۔معیشت کی ساکھ بحال ہونے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس نے آج انسٹھ ہزار کی ایک اور حد بھی عبور کر لی۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو چھیاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس انسٹھ ہزار چھیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ڈالر کے برعکس گولڈ مارکیٹ میں سونا ڈیڑھ سو روپے سستا ہو کر دو لاکھ سترہ ہزار پانچ سو روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،سٹاک مارکیٹ میں کئی دنوں سے جاری تیزی کا رجحان ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔
دسمبر میں اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کے واضح اشاروں کے بعد سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بڑھ گیا، حصص بازار میں ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، ٹریڈرز نے 37 ارب روپے کا بڑا منافع بھی کمایا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم اختتام پر انڈیکس 293 پوائنٹس بڑھ کر 57 ہزار 371 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/22/11/2023/latest/55600/حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیےاٹھائے جانے والے اقدامات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیا جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں 18 فیصد اضافہ ہوگیا۔
رواں مالی سال کے چار ماہ میں 18 فیصد اضافے سے بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 54 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار رہا،جولائی سے اکتوبر کے دوران مجموعی سرمایہ کاری میں چین کا حصہ 30 فیصد یعنی 16 کروڑ ڈالر رہا۔
دوسرے نمبر پر ہانگ کانگ نے 11 کروڑ، برطانیہ نے ساڑھے 6 کروڑ، نیدر لینڈ نے ساڑھے 5 اور امریکا نے ساڑھے 3کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔بجلی کی پیداوار کا شعبہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش رہا، پاور سیکٹر 25 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
دوسرے نمبر پر تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ رہا جس میں سات کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ فنانشل بزنس میں 5کروڑ 30لاکھ اور فارماسیوٹیکل سیکٹر میں 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage