فورچیونر گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کمی
Image

لاہور: (رپورٹ، حبیب خان) پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے، انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ کمپنی کی جانب سے اپنی گاڑی کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق انڈس موٹرز نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں پر 1 لاکھ سے 13 لاکھ تک کی کمی کردی ہے۔ یارس کی 1.3 کی قیمت میں 1 لاکھ کمی سے 43 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ یارس آٹو میٹک بھی 1لاکھ کمی سے 46 لاکھ 89 ہزار کی ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ کورولا 1.6 مینول کی قیمت 2 لاکھ کمی سے 59 لاکھ 69 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ یالٹس گرینڈی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کمی سے 71 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

انڈس موٹرز

انڈس موٹرز کی جانب سے ٹویوٹا ریوو کی قیمت میں 7 لاکھ 90 ہزار تک کمی کردی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ٹویوٹا ریوو روکو کی قیمت 1 کروڑ 44 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس موٹرز نے سب سے زیادہ کمی فورچیونر کی قیمت 13 لاکھ 10 ہزار تک کی ہے۔ اب فورچیونر جی پیٹرول کی نئی قیمت 1 کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی اور اسی قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود بائیکس کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔ ہونڈا اور سوزوکی کمپنیوں نے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود اپنی پراڈکٹس کی قیمتیں کم نہیں کی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage