سلطنت عثمانیہ کی عظیم یادگار: سلیمانیہ مسجد
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) ترکیہ کی سلیمانیہ مسجد سلطنت عثمانیہ کی ایک عظیم یادگا ر ہے، یہ استنبول کی سب سے بڑی اورمشہورمسجد ہے۔

رب ذوالجلال کی عظمت بیان کرتی، یکتا وبے مثل فن تعمیر کا اچھوتا شاہکار سلیمانیہ مسجد جو کہ سلطنت عثمانیہ کی خوبصورت یادگار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/03/2024/latest/73313/

سلطان سلیمان کے حکم پر مسجد کی تعمیر سن 1550 میں شروع ہوئی اور اس خوبصور مسجد کی تکمیل 1557 میں ہوئی، اس مسجد کا نام سلیمانیہ اس وجہ سے پڑا تھا کہ یہ سلطان سلیمان کے دور حکومت میں بنی تھی۔

Sulemania-Masjid1

مشہور عثمانی ماہر تعمیرات سنان پاشا نے مسجد کا شاندار ڈیزائن تخلیق کیا تھا، عظیم الشان مسجد سلیمانیہ کو آیا صوفیہ کی پر شکوہ عمارت کے مقابلے میں تعمیر کیا گیا تھا۔

مسجد سلیمانیہ 4 میناروں اور 28 چھوٹے، بڑے گنبدوں پر مشتمل ہے، مسجد کا مرکزی گنبد 53 میٹر بلند ہے جبکہ اس کا قطر 57 عشاریہ دو پانچ میٹر ہے مسجد کے مرکزی ہال کی دیواریں آرٹ کا شاندار نمونہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/03/2024/pakistan/73537/

ہوا اور روشنی کے لیے مسجد میں سیکڑوں کھڑکیاں بھی موجود ہیں، مسجد کے منبر اورمحراب کی خوبصورتی بھی اپنی مثال آپ ہے، 60 ہزارمربع میٹر رقبے پرپھیلی مسجد استنبول کی تیسری پہاڑی پر واقع ہے۔

ترکیہ کی مسجد سلیمانیہ میں ایک مدرسہ، دارالحدیث، میڈیکل اور پرائمری اسکول بھی قائم ہیں، سلیمانیہ مسجد استنبول کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

Sulemania-Masjid 2

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage