
اسلام آباد: (سنو نیوز) تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروا کر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 روز میں نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا اور اس مقدمے میں 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے اندر انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن پانچ سماعتیں کرچکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر الیکشن کروا کر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس وقت تحریک انصاف کے چیئرمین اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ جماعت کے سینیئر رہنماؤں کی اکثریت پارٹی یا سیاست چھوڑ چکی ہے یا وہ روپوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/03/08/2023/pakistan/34750/واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشانات الاٹمنٹ کیس کا تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی باضابطہ اپیل دائر کی تھی۔ اس کیس کا زبانی مختصر فیصلہ 30 اگست کو سنایا گیا تھا۔
بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 28 مارچ کو تسلیم کیا کہ کچھ غلط فہمیوں کہ پی ٹی آئی کا اگست 2022 کا آئین واپس لے لیا گیا یا انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سے یہ حکم منظور ہوا۔
درخواست میں کہا گیا کہ سماعت اور حلف نامے جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ صرف اگست 2022 کا آئین واپس لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 8 جون 2022 کو ترمیم کیے گئے پارٹی کے 2019 کے آئین کے مطابق 9 جون 2022 کو منعقد ہوئے۔
اس میں کہا گیا کہ یہی وجہ ہے کہ جب رواں سال 30 اگست کو یہ معاملہ حتمی سماعت کے لیے آیا تو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستوں کو قبول کیا اور زبانی طور پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا کہ انتخابات 9 جون 2022 کو منعقد کیے گئے تھے، اس لیے یہ معاملہ حل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/19/11/2023/pakistan/55039/درخواست میں کہا گیا کہ یہ معاملہ میڈیا میں بھی یہ بہت بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا تھا جو بالآخر 30 اگست 2023 کو ختم ہوا اور اس سلسلے میں جلد ہی تفصیلی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا کہ زبانی حکم نامے کے اعلان کے بعد 41 روز سے زیادہ گزر گئے لیکن حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 41 روز تک تحریری حکم نامہ جاری نہ کرنا انتخابات کے شفاف اور منصفانہ ہونے کے تصور کے منافی اور متعدد آئینی شقوں کی خلاف ورزی ہے، اس لیے اسے فوری طور پر جاری کیا جائے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کو ”شاہین” کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو ”شاہین” کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ”چڑیا” کا انتخابی نشان تجویز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/07/11/2023/pakistan/52904/ممبر الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ”شاہین” کا نشان مانگا جو پہلے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی نے ترجیحی لسٹ میں ”چڑیا” کا نشان تیسرے نمبر پر رکھا، آپ ”چڑیا” کا نشان لے لیں، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التواء ہے۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کو کتاب، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کو کپ کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا جبکہ جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کیا۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کردیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage